ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لیے چھے امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کا اعلان


اسلامی جمہوریہ ایران کی انتخابات کمیٹی نے ایک اطلاعیہ جاری کر کے چھے ملک کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لیے چھے امیدواروں ...
کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نام پیش کر دئے ہیں:
۱: سید مصطفیٰ آقا میر سلیم
۲: اسحاق جھانگیری کوشائی
۳: حسن روحانی
۴: سید ابراھیم رئیسی ساداتی
۵: محمد باقر قالیباف
۶: سید مصطفیٰ ہاشمی طبا
انتخابات کمیٹی کے اطلاعیہ کے مطابق صدارتی امیدوار مقررہ تاریخ جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا سے انتخابات کی تاریخ سے چوبیس گھنٹے پہلے تک اپنی تبلیغات جاری رکھ سکیں گے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ صدارتی امیدوار اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کی مکمل پابندی کے ساتھ نیز ملکی مصلحتوں کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے بارہویں انتخابات اور اس قومی جشن جو ایرانی کلینڈر کے مطابق ۲۹ اردبہشت ۱۳۹۶ کو منعقد ہو گا میں مکمل طور پر اپنا حصہ پیش کریں گے جبکہ ایران کی شجاع اور بہادر قوم بھی پورے شوق و ذوق کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر حاضر ہو کر ایران کی عظمت و سربلندی کو ایک بار پھر دنیا والوں کے سامنے جلوہ نمائی کرے گی۔
نیوز کوڈ:39681
ماخذ:rasa
تاریخ:4/23/2017