ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


مسلمانوں کے امور میں پوٹین کے نمائندے:

آستان قدس رضوی کی لائبریری ، عالم اسلام کے لئے فخرو مباحات کا باعث ہے


مسلمانوں کے امور میں پوٹین کا نمائندہ اور ملک تاتارستان کے صدر نے آستان قدس رضوی کی لائبریری کاوزٹ کرنے کے دوران کہا کہ یہ لائبریری عالم اسلام کے لئے فخر کا باعث ہے۔
رستم مینیخانوف، جو کہ مسلمانوں کے امور میں پوٹین کا نمائندہ اور تاتارستان کا صدر ہے آج دن میں ظہر کے وقت اس ملک کے چند ایک ثروتمندوں کے ساتھ حرم مطہر رضوی میں تشریف لائے اور آستان قدس رضوی کی لائبریر کے چند ایک حصوں  جیسے خطی نسخوں کا خزانہ کا وزٹ کیا اور اس مقدس آستانہ کے چند ایک ارزشمند آثار کا نزدیک سے مشاھدہ کیا۔
آستان قدس رضوی کے خطی نسخوں کے خزانے اور ارزشمند آثار جیسے ابراھیم سلطان کا بڑا قرآن اور ابن طباخ ھروی کا قرآن کا وزٹ کرنے کے دوران آستان قدس رضوی کی لائبریری اور اپنے ملک کی لائبریری کے درمیان ھمکاری کا مطالبہ کیا۔
ملک تاتارستان کے صدر نے اس لائبریری کو عالم اسلام کے لئے فخرو مباحات کا باعث جانا۔
اسی وزٹ کے دوران آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی سینٹر،میوزیمز اور لائبریری کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی یہ لائبریری ہزار سال پرانی ہے ؛ انہوں نے کہا اس لائبریری کی دستاویزاتی فعالیتیں ۵۰۰ سو سال پرانی ہیں۔
محمد ھادی زاھدی نے مزید بتاتے ہوئے کہا: خطی اور سنگی نسخوں کا ارزشمند مجموعہ اس لائبریری کے ادارہ مخطوطات میں حفاظت سے رکھا گیا ہے جن میں خطی ارزشمند قرآن پہلی ہجری صدی سے اب تک آستان قدس رضوی کے قرآنی اور نفایس کے میوزیم میں نمائش کے لئے رکھے گئے ہیںج۔
انہوں نے ابراھیم سلطان کے قرآن کی معرفی کرواتے ہوئے کہا: اس مجموعہ کے بعض نفیس اور ارزشمند قرآن جیسے بایسنغری کے قرآن، دنیا کا سب سے بڑا خطی قرآن، اور اسی اندازے سے مشابہ قرآن اور اسی باریک بینی اور ظرافت سے لکھے گئے قرآن آستان قدس رضوی کے ادارہ کے توسط سے منتشر کئے گئے ہیں۔
زاھدی نے بہت بڑے خوشنویسوں اور تذھیب کاروں کے اس لائبریری میں ارزشمند آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملک میں ۵۰ لائبریریز آستان قدس رضوی کے اس ادارہ کے تحت کتاب سے محبت رکھنے والوں کے لئے فعالیت انجام دے رہی ہیں۔جو کہ مختلف خطی اور ڈیجیٹلی منابع سے بھری ہوئی ہیں۔
نیوز کوڈ:39686
ماخذ:aqr.ir
تاریخ:4/23/2017