ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر : اسلامی ممالک کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ شرمناک ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بعض اسلامی ممالک کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بعض اسلامی ممالک  کے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر ’’ڈاکٹر علی لاریجانی‘‘ نے کہا کہ مسلمانوں پر کلسٹر بم برسانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ممالک  کا گٹھ جوڑ انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری اور دہشتگرد عناصر مسلمانوں کی ذلت اور تحقیر کے باعث بنے ہوئے ہیں اور ان گروہوں نے اسلامی ملکوں  میں بیرونی طاقتوں کے مداخلت کا راستہ ہموار کیا ہے۔

موصوف پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک خطے کے مسلمانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر صیہونی حکومت کی مدد کر رہے ہیں اور امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اپنی حوصلہ افزائی پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے مغربی ممالک  کی جانب سے دہشتگردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مغرب خطے کے بعض عرب ممالک  کے ذریعے دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی  نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات، بحرانوں اور جنگوں کا کوئی بھی بہانہ یا جواز قابل قبول نہیں ہے۔
نیوز کوڈ:39688
ماخذ:نیوز نور
تاریخ:4/23/2017