ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


امریکی ٹائم میگزین کی 100 مؤثر شخصیات میں جنرل قاسم سلیمانی شامل


امریکی ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 مؤثر شخصیات کی فہرست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو بھی شامل کیا ہے۔
امریکی ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 مؤثر شخصیات کی فہرست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو بھی شامل کیا ہے۔
 امریکی ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 مؤثر شخصیات کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے۔

 ٹائم میگزین نے دنیا کی 100 مؤثر شخصیات کی فہرست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو بھی شامل کیا ہے۔

 ٹائم میگزین کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی ایک اہم شخصیت ہیں جنہوں نے عراقی دارالحکومت بغداد پر بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی یلغار کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں انہوں عراقی فورسز کی بھر پور حمایت کی اور بغداد کو داعش کے قبضہ میں جانے سے بچا لیا۔

ٹائم میگزین کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی مشرق وسطیٰ میں ایک اہم کھلاڑی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
ٹائم میگزين کی فہرست میں جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پوتین، برطانوی وزير اعظم تھریسامے، ہندوستانی وزير اعظم نریندر مودی،امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ ان، چین کے صدر شی جین پینگ ، فلپائن کے صدر روڈریکو ڈوٹرٹے ، ترک صدر اردوغان اور پوپ فرانسیس بھی شامل ہیں۔
نیوز کوڈ:39689
ماخذ:ٹائم میگزین & نیوز نور
تاریخ:4/23/2017