ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


ڈاکٹر مخبر دزفولی: 16 آذر (قومی یوم طلبا)، سامراجی نظام اور طاقتوں کے خلاف مقابلہ کرنے کی علامت؛ یونیورسٹی، اسلامی انقلاب کا نقطہ قوت ہے

sccr کے محترم سیکرٹری:
16 آذر (قومی یوم طلبا)، سامراجی نظام اور طاقتوں کے خلاف مقابلہ کرنے کا سیمبل اور علامت ہے؛ اسلامی انقلاب میں یونیورسٹی، طاقت اور نقطہ قوت کی حیثیت رکھتی ہے-  
Sccr کی فارسی ویب سائٹ کے مطابق ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے محترم سیکرٹری ڈاکٹر مخبر دزفولی نے 16 آذر "سات دسمبر کے مطابق قومی یوم طلبا" کے اصل واقعے کا تعارف کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے سامراجیت کے خلاف جد و جہد اور مقابلہ کرنے کا قومی دن قرار دیا اور کہا: 16 آذر ، انقلابی تحریک اور عالمی استکبار کے خلاف جنگ سے تعلق رکھتاہے-    
قابل ذکر ہے کہ " 16 آذر 1332 ہجری شمسی میں تہران یونیورسٹی میں امریکہ کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں تین طلباء کی شہادت واقع ہوئی جس کو استکباری اور سامراجی طاقتوں کے خلاف طلباء تحریک کا اہم اقدام قرار دیا گیاہے- طلباء تحریک 1342 ہجری شمسی میں شروع ہونے والی علماء تحریک کے ساتھ ملحق ہوگئی اور طلباء اور یونیورسٹی کے افراد ،علماء کے دوش بدوش چل پڑے اور علماء تحریک کا قوت بازو بن کر انقلاب اسلامی کی کامیابی کے اہم عوامل میں تبدیل ہوگئے"

كد خبر تصويري:7944
منبع خبر :ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:12/10/2016