ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل نے حالیہ عرصے میں سائنس اور ثقافت کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں


ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے محترم سیکرٹری ڈاکٹر مخبر دزفولی کی اعزازی تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کے اعلی ثقافتی اور سائنسی کارنامے کا جائزہ لیا گیا- اس اجلاس میں کونسل کے محترم رکن اور اسلام و ایران کی ثقافت و تہذیب پر کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ڈاکٹر مخبر کی سائنسی خدمات کو سراہتے ہوئے اعلان کیا: اعلی ثقافتی کونسل نے حالیہ عرصے میں سائنس اور ثقافت کے لیے بہت سی خدمات انجام دی ہیں- ڈاکٹر مخبر کی قدر و منزلت کی صحیح طور پر وضاحت اس وقت کی جاتی ہے جب ہمارے ملک کے لوگوں کےلیے sccr کے سائنسی اور ثقافتی کارنامے کا مزید تفصیل سے بیان کیاجائے-

پچھلے گیارہ برسوں کے دوران، ڈاکٹر مخبر sccr  کے سیکرٹری رہے ہیں اور انہوں نے 2000 سے زائد مصوبات کی منظوری دینے کے ساتھ، ملک کی ثقافتی اور سائنسی امور کا انتظام کرتے ہوئے اس کی رہنمائی میں ایک بہت اہم کردار ادا کیاہے- ملک کے جامع سائنسی نقشے، تعلیم و تربیت میں ﺑﻨﯿﺎﺩﯼ ﺗﺤﻮﻝ ﻭ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯽ ﺩﺳﺘﺎﻭﯾﺰ ، کلچرل انجینئرنگ میپ اور غیرہ ان مصوبات کے بعض نمونے ہیں- اس دوران میں عوام کی مقبول ثقافت اور ایرانی اسلامی طرز زندگی کی طرف بھی زیادہ توجہ دی گئی ہے-
كد خبر تصويري:8091
منبع خبر :ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:2/28/2017