ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


نیا سال ایرانی نوجوانوں کیلئے روزگار میں اضافے کا سال ہوگا: صدر روحانی

صدر اسلامی جمہوریہ ایران 'حسن روحانی' نے پیر کے روز نوروز اور نئے ایرانی سال 1396 کی آمد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام میں گزشتہ سال ملک میں ہونے والی کامیابیوں اور حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالی.

صدر حسن روحاني نے نوروز كي آمد پر اسلامي انقلاب كے شہدا اور ملك كے دفاع كي خاطر اپني جانوں كا نذرانہ پيش كرنے والے شہدا كو خراج عقيدت پيش كيا اور شہدا كے خاندانوں اور وطن كي حفاظت كے لئے قوم كے بہادروں كو بھي مباركباد پيش كي.



انہوں نے كہا كہ ايراني قوم كو نئے سال كي آمد اور نوروز كي عيد بہت بابركت ہے كيونكہ اس كے ساتھ خاتون دوعالم حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ عليھا كا يوم ولادت بھي آيا ہے.



اس موقع پر انہوں نے ايران ميں آئندہ صدارتي انتخابات كے ساتھ شہري،ديہي اسلامي كونسلز اور پارليمنٹ كے ضمني انتخابات ميں قوم كي بھرپور شركت پر زور ديا.



صدر روحاني نے نئے سال ميں ايراني قوم كے درميان اتحاد اور ہم آہنگي كي مضبوطي اور وطن كي خوشحالي اور ترقي كے لئے خصوصي دعا كي.



انہوں نے كہا كہ گزشتہ سال كو سپريم ليڈر كي جانب سے مزاحمتي اقتصاد، اقدام و عمل كا سال نام ديا گيا اور اس كے ساتھ جوہري معاہدے كا بھي نفاذ كيا گيا ہے جس سے ہمارے لئے مثبت نتائج نكلے.



انہوں نے زراعت، صنعتي مراكز كي بحالي اور تيل كے ميدان ميں ايران كي قابل قدر كاميابي اور تعميري سفارتكار كا حوالہ ديتے ہوئے بتايا كہ ہم نے اپنے ماہرين، اينجنئرز اور مزدور برادري كي بدولت سے خطے ميں تيل اور گيس برآمدات ميں اپني سابقہ پوزيشن واپس لينے ميں كامياب ہوگئے.



صدر روحاني نے كہا كہ قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ اي كي جانب سے جاري ہونے والي 20 سال ويژن دستاويزات پر عمل كرتے ہوئے 11 سال بعد ملك كي اقتصادي ترقي كي شرح 8 فيصد پہنچ گئي.



انہوں نے صحت اور طبي شعبوں ميں نماياں كاركردگي كا مظاہرہ كرنے والے ڈاكٹروں، ماہرين اور نرسوں كا شكريہ ادا كيا جنہوں نے طبي سہوليات كو ايران كے كونے كونے تك پہنچايا. انہوں نے اساتذہ، سائنسي ماہرين اور اعلي درجے كي تعليم حاصل كرنے والے طلبا كا شكريہ ادا كيا جنہوں نے سائنس اور تعليم كے شعبوں ميں علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر ايران كي پوزيشن كو مستحكم كرديا.



انہوں نے قومي، علاقائي اور بين الاقوامي كھيل مقابلوں ميں فتح حاصل كرنے والے ايراني كھلاڑيوں، خواتين كھيلاڑيوں بالخصوص اولمپيك مقابلوں ميں پہلي بار كسي ايراني خاتون كي جانب سے تمغہ جيتنے كو بھي گزشتہ سال كے بابركت نتائج قرار ديا.



انہوں نے كہ گزشتہ ايراني سال ميں بعض تلخ واقعات بھي ہمارے نظروں سے گزرے جيسے كہ ٹرين سانحہ، تہران كي پيلاسكو عمارت ميں آتشزدگي، بعض صوبوں ميں ماحوليات كي آلودگي كے مسائل، سيلاب اور سب زيادہ افسوسناك واقعہ اسلامي انقلاب كے پرانے دوست اور ملك كي نامور شخصيت سابق صدر آيت اللہ رفسنجاني مرحوم كا ہم سے بيچھڑ جانا.



ايراني صدر نے كہا كہ نيا سال ہمارے لئے جيت، بركت اور كاميابي كا سال ہوگا، ہميں افراط زر ميں كمي اور معاشي ترقي ميں اضافہ كرنے كے لئے جد و جہد جاري ركھني ہوگي.
كد خبر تصويري:8134
منبع خبر :ارنا
تاريخ خبر:4/9/2017