ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


اجلاس نمبر 794؛ ڈاکٹر محمدرضا مخبر دزفولی: ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اجلاس میں نئے سال کے نام کا جائزہ؛ مہارت کے قومی نظام کی تشکیل پر زور؛


نئے سال 1396 میں ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا پہلا اجلاس، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں منعقد ہوا-  
کونسل کے محترم سیکرٹری ڈاکٹر محمدرضا مخبر دزفولی نے اس اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا: ہر سال کی طرح ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے پہلے اجلاس میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای(مد ظلہ العالی) کی جانب سے نئے ایرانی سال ہجری شمسی کے منتخب شدہ نام کا موضوع، ہمارے ایجنڈے پر سب سے اوپر ہے-

ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے محترم سیکرٹری ڈاکٹر مخبر نے بیان کیا: نئے ایرانی سال 1396 کو "مزاحمتی اقتصاد، پیداوار اور روزگار" کا نام دیا گیاہے اور اس اجلاس کے ممبران نے بھی اس میدان میں بعض ایسے ثقافتی موضوعات کو مدنظر رکھاہے جن میں سائنسی برادری اور یونیورسٹی والے بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں-   

تہران یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر مخبر دزفولی نے اظہار کیا: ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کی جانب سے کئی رپورٹیں پیش کی گئیں جن میں یونیورسٹی گریجویٹس کے روزگار کے راستے میں رکاوتیں ہٹانے، معاشرے میں بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے کےلیے مناسب حکمت عملی بیان کرنے، اور تعلیم کے مطابق روزگار کے مواقع کی تلاش میں آسانی پیدا کرنے کو مدنظر رکھا گیاہے- لہذا "مہارت کا قومی نظام" تشکیل دینے کی ضرورت ہے- اس موضوع پر بحث و مباحثہ کیا گیاہے جن کے نتائج اور ہماری تجاویز حکومت میں مزاحمتی معیشت کے موجودہ ہیڈکوارٹر کے سامنے پیش کردی جائیں گی- انشااللہ...
كد خبر تصويري:8147
منبع خبر :ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:4/16/2017