ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


یونیورسٹیوں کے ثقافتی عہدیداروں کی ایران کے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی رپورٹ؛ sccr کے مصوبات کے فریم ورک کے اندر، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیاں انجام پانے کی ضرورت


یونیورسٹیوں کو اسلامی بنانے کی کونسل کے سامنے پیش کیا گیا:
یونیورسٹیوں کے ثقافتی عہدیداروں کی ایران کے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی رپورٹ  

 یونیورسٹیوں اور ٹریننگ سینٹرز کو اسلامی بنانے کےلیے بنائی جانے والی کونسل کا اجلاس نمبر 305 ، ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ بیورو میں منعقد ہوا-   

اس سی سی آر کی ویب سائٹ کے مطابق، اس اجلاس کی ابتدا میں، یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی مراکز کو اسلامی بنانے والی کونسل کے محترم سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین شاطری نے کونسل کے سیکرٹری، ایرانی وزارت برائے سائنس، ریسرچز اور ٹیکنالوجی کے ثقافتی نائب وزیر اور صحت و طبی تعلیم کے نائب وزیر کی ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام والمسلمین منتظری سے ملاقات کی رپورٹ پیش کی-  

اس میٹنگ کے جریان میں، نصاب اسلامی تعلیمات (معارف اسلامی) کے مواد سے متعلق مضامین کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامي (مدظله العالی) كے نمائندے كے دفتر کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی- اس دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدیان نے بیان کیا: اس تعلیمی کورس کے مواد کا جائزہ لینا اور نصوص پر نظر ثانی ڈالنا انتہائی ضروری ہے-

اس میٹنگ میں فریقین نے یونیورسٹیوں میں اسلامی اور انقلابی اقدار کے تحفظ کے لئے یونیورسٹی کے سربراہوں کی مزید کوششوں پر زور دیا اور اس کے ساتھ ساتھ، ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے مصوبات کے فریم ورک کے اندر، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیاں انجام پانے کی ضرورت پر تاکید کی-
كد خبر تصويري:8160
منبع خبر :ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:4/19/2017