ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


انتخابات صاف شفاف اور وسیع پیمانے پر ہونے چاہئیں، امام خامنہ ای (مدظلہ العالی)

مسلح افواج کے کمانڈروں اور اہلکاروں کی امام خامنہ ای سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے اطلاعات و نشریات دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات وسیع پیمانے پر اور بغیر دھاندلی کے  صاف شفاف ہونے چاہئیں، ان شااللہ قوی امید ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر بغیر دھاندلی کے صاف و شفاف اور امن و امان کے ساتھ  انتخابات منعقد ہونگے، انتخابات ملکی دفاع اور مستقبل کے لئے مفید ثابت ہونگے۔
كد خبر تصويري:8163
منبع خبر :تسنیم
تاريخ خبر:4/19/2017