ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے نئے سیکرٹری نے قرآنی ثقافت کی ترقی سے متعلقہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی-

نئے سیکرٹری کا پہلا اجلاس، قرآن کریم کی خدمت کے لیے وقف؛ قرآن کریم کی معلومات کی دیانت داری اور شفافیت کے لئے ایک سسٹم کی بحالی درکار ہے-

ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے نئے سیکرٹری نے قرآنی ثقافت کی ترقی سے متعلقہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی-


قرآنی ثقافت کی ترقی سے متعلقہ کونسل کا اجلاس نمبر 43 ، ڈاکٹر سید سعیدرضا عاملی کی صدارت میں ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ بیورو میں منعقد ہوتے ہوئے نئے سیکرٹری کا پہلا اجلاس ،  قرآن کریم کی خدمت  کے لیے وقف کرتے ہوئے اسے متبرک اور پرفیض بنادیاگیا-  
 
ڈاکٹر عاملی نے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر محمدرضا مخبر دزفولی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اظہار کیا: ڈاکٹر دزفولی کی ذمہ داریوں کے دوران، بہت سی عظیم خدمات کی بنیاد رکھی گئی ہیں اور  اس بات کا  اعتراف کرتاہوں کہ اس سیکرٹریٹ کو مکمل طور پر بحال اور فعال کی حالت میں مجھے  سپرد کیاگیا اور مجھے امید ہے  کہ اس راستے کو  الہی فضل کی مدد اور  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے تعاون سے آگے بڑھاسکتے ہیں-  
 
ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے محترم سیکرٹری  نے مزید اظہار کیا:  سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے حکم کے مطابق،  ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل  فی الواقع "سائنس اور ٹیکنالوجی" اور "ثقافت اور معاشرے" کے دو وسیع علاقوں میں قوانین کو نافذ کرنے کےلیے پالیسی سازی ، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، نگرانی اور تشخیص کا ایک بڑا ہیڈکوارٹر ہے-
 
 
كد خبر تصويري:9119
منبع خبر :ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:2019/01/22