ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  

ایران اور اسلام کے ثقافتی مشاہیر



اوحدى مراغہ‌اى

اوحد الدين مراغہ اى ساٹھویں اور آٹھویں صدی ہجری قمری کے ایرانی عارف، شاعر اور سخنور تھے- سلطان ابوسعید ان کی طرف خصوصی توجہ کرتے تھے- ان کا عارفانہ مسلک تھا اور انہوں نے اپنے دیوان میں بار بار اہل بیت کی مداحی کرتے تھے اور اسی لیے ان کے اشعار سے لوگوں کی زیادہ دلچسپی تھی- ان کی بعض تصانیف یہ ہیں: ديوان اوحدی مراغہ ای؛ جام جم؛ منطق العشاق-

حسين شيرازى

محمد حسين شيرازى تیرہویں صدی ہجری قمری کے شاعر، مصور اور خطاط تھے- فقیرانہ مسلک اختیار کرتے ہوئے ایسے مصور تھے جو اپنے فن کے بغیر کسی دوسری چیز سے نہیں سوچتے تھے اور ہمیشہ قناعت کرتے تھے- اکثر اوقات پھول، طائر اور چہروں کی مصوری کرتے تھے- فن تذہیب سے بھی مکمل طور پر واقفیت رکھتے تھے- پھول اور طائر کی تصویروں سے سجاتے ہوئے تین قلم داں(Penner) ان کے آثار ہیں-

مُعين‌ الدين يزدى

مولانا مُعين الدين معلم يزدى آٹھویں صدی ہجری قمری کے ایرانی مصنف جو آل مظفر کے عہد حکومت میں رہتے تھے- وہ اپنے زمانے کے اعلم علما اور افقہ فقہا تھے- ان کی فضیلت اور تقوی کی زیادہ تعریف و تمجید کی گئی ہے- عربی نظم میں مہارت رکھتے تھے اور ان کو مواہب الہیہ پر کچھ اشعار بھی زیادہ قابل ذکر ہیں- كتاب رشَفُ النَصائح الايمانيہ کا ترجمہ؛ مواہب الہیہ ان سے متعلق ہیں-