ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


ابو يوسف يعقوب بَسَوى

ابويوسف يعقوب بن سفيان فارسی، تیسری صدی ہجری قمری کے ایرانی محدث اور تاریخداں تھے- انہوں نے اسلامی ممالک میں علم حدیث کے بڑے بڑے شیوخ اور محدثین سے کسب فیض کرنے کےلئے بہت سے علاقوں اور ممالک کا سفر کیا اور اسی طریقے سے اپنے آپ کی معلومات افزائی کرتے ہوئے سب سے اہم دستاویزات پر دستیابی حاصل کی- ان کی بعض تصانیف یہ ہیں: كتاب المعرفہ و التاريخ؛ المشيخہ؛ الزوال-

عطا ملک جوينى

علاء الدين عطا ملک‌ بن بہاءالدين محمد جوينى، ساتویں صدی ہجری قمری میں ایران کی نامور سیاسی شخصیت اور ایک عظیم تاریخداں تھے- عطا ملک، منگولیا کے دارالحکومت قراقرم سے سفروں میں امیر ارغون کے ساتھ چلے گئے تھے- وہ نثر مرسل لکھنے کے ایک زبردست ماہر تھے جنہوں نے سادہ نویسی سے کام لیتے ہوئے موزوں اور مسجع عبارتوں سے اپنی تحریر کو سجایاتھا- " تاريخ جہانگشای جوینی " ان کی تصنیف ہے-

عُرفى شيرازى

عُرفى شيرازى، جمال‌الدين محمد عرفى شيرازى جن کا لقب اور تخلص، "جمال الدين سيدى محمد" ہے، (963-999) ہجری قمری کے ایرانی شاعر اور مصنف تھے- وہ اپنے زمانے کے عظیم شعرا کے سرتاج مانے جاتے تھے- انہوں نے دیوان حافظ کی خط نسخ میں بہت خوبصورت خطاطی کی ہے- ان کی بعض تصانیف یہ ہیں: ديوان عرفی شیرازی؛ مجمع‌ الابكار؛ شيرين و فرہاد؛ ساقى نامہ؛ كليات عرفى شیرازی-