ہم سے رابطہ کیجیئے    پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   فارسي   انگليسي   العربيه  


عبد الرحیم افسر

عبدالرحیم جو " افسر " تخلص کرتے تھے تیرہویں صدی ہجری قمری کے شاعر اور خطاط تھے- بہت نزاکت سے اور ساتھ ساتھ پر وقار تحریر کرتے تھے اور ایسا لگتاہے کہ وہ تحریر میں روایت کی پیروی کرتے تھے- جہاں تک کہ ان کی تحاریر میں میر عماد کی تحریر میں نزاکت کی خصوصیات دکھائی دیتی ہیں- حاج محمد جعفر آبادی کے فقیرانہ تکیے کے دروازے کے اوپر میں پتھر کے کاشی کاری کیے گئے کتیبے پر اس کی شاعری اور اس خطاطی کی یادگار ہے-

سالبہ بن ابراہیم

سالبہ بن ابراہیم ، جن کا لقب الملک الممنع شیخ صوفی تھا، پانچویں صدی ہجری قمری کے شہر فارس کے علما میں سے ایک تھے- انہوں نے کوار (شیراز کے سروستان کے نواح ) میں ایک خانقاہ قائم کیا تھا اور تیس سالوں تک جن لوگوں کو اس خانقاہ میں آنا جانا تھا، کھانا کھلاتے تھے- وہ طویل عرصے تک اپنے خانقاہ میں شاگردوں کی تربیت میں مصروف تھے- عباس ہروی جو ایک نامور صوفی ہیں ان کے اسکول کا تعلیم یافتہ تھے-

جلال الدین نومسلمان

جلال الدین حسن بن محمد ، ایران کے فرقہ اسماعیلیہ کے رہنماؤوں اور مبلغین اور چھٹی اور ساتویں صدی ہجری قمری میں الموت کے حکمرانوں میں سے ایک تھے- الموت کے فرقہ اسماعیلیہ کی تاریخ میں ایک نیا دور کے بانی تھے اور اپنی حکمرانی کے زمانے میں اسماعیلیان کی سیاسی سماجی پوزیشن کو مضبوط کرکے اسلامی ممالک میں نزاریان الموت کو رسمی طور پر ایک طاقت کی حیثیت سے روشناس کردیا-